پارلیمان کو مضبوط بنانا دراصل عوام کے حقوق اور آواز کو طاقت دینا ہے‘ سینیٹر شیری رحمان

پ* پارلیمان حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرتا ہے‘ندیم افضل چن ؁ پارلیمان نمائندگی، بحث اور فیصلہ سازی کاپلیٹ فارم مہیا کرتی ہے‘ہمایوں خان‘ پارلیمنٹرینز کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

پیر 30 جون 2025 18:35

/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان کو مضبوط بنانا دراصل عوام کے حقوق اور آواز کو طاقت دینا ہے۔پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ پارلیمان حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرتا ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ پارلیمان نمائندگی، بحث اور فیصلہ سازی کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

پارلیمنٹرینز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سینٹر شیری رحمان نے کہا کہ جمہوریت صرف ووٹ تک محدود نہیں بلکہ عوامی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کا نام ہے پارلیمان کو مضبوط بنانا دراصل عوام کے حقوق اور آواز کو طاقت دینا ہے ایک بااختیار پارلیمان ہی قومی مسائل کا دیرپا حل فراہم کر سکتی ہے،سینیٹ کا کردار وفاقی وحدت کو جوڑنے والا پل ہے جو تمام اکائیوں کو یکساں نمائندگی دیتا ہے اقلیتوں اور محروم طبقات کی آواز بننا جمہوری اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے شفافیت، احتساب اور عوامی شمولیت کے بغیر جمہوریت صرف ایک نعرہ بن کر رہ جاتی ہے،پاکستان عالمی برادری میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پارلیمان کو ذاتی یا جماعتی مفادات سے بالاتر ہونا ہوگا پارلیمان کا اصل حسن مختلف رائے کا احترام اور مذاکرات کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا کہ جمہوری طرز حکمرانی اور احتساب کو فروغ دینے میں پارلیمان کا اہم کردار ہے،ملک میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پارلیمان بہتر کردار ادا کرتا ہے ۔پارلیمان حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرتا ہے میں ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداروں کی کوششوں کو سراہتا ہوں،اراکینِ اسمبلی اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ شہریوں کو اہم پالیسیوں، اقدامات اور قانون سازی کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

ایک زیادہ خوشحال اور مستحکم معاشرے کے لئے پارلیمان اور جمہوریت لازم ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ جمہوریت، احتساب اور معاشرے میں امن کو فروغ دینے میں پارلیمنٹ کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہیں، پارلیمان جمہوری نظام کا سنگ بنیاد ہیں،پارلیمان نمائندگی، بحث اور فیصلہ سازی کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے،پارلیمان شہریوں اور حکومتوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہیں،پارلیمان اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے۔