Live Updates

غ*یہ پارلیمنٹ آئین، قانون اور شفاف انتخابات کی پامالی کی علامت ہے‘تحریک انصاف

۱تحریک انصاف اس جعلی پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتی،یہ نہ عوام کی آواز ہے، نہ عوام کا عکس‘عالمی دن پر پیغام

پیر 30 جون 2025 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جعلی نمائندوں پر مبنی مصنوعی ایوان عوامی مینڈیٹ کی تضحیک اور جمہوری عمل کی نفی ہے‘تحریک انصاف اس جعلی پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتی،یہ نہ عوام کی آواز ہے، نہ عوام کا عکس۔ یہ پارلیمنٹ آئین، قانون اور شفاف انتخابات کی پامالی کی علامت ہے۔عالمی یومِ پارلیمنٹ پر پیغام میں تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں عالمی یومِ پارلیمنٹ اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ پارلیمان عوامی نمائندگی، قانون سازی اور جمہوری اقدار کی حقیقی ترجمان ہو۔

لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں آج جو پارلیمان موجود ہے، وہ عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ ''فارم 47'' کے بندوبست کی پیداوار ہے۔

(جاری ہے)

یہ جعلی نمائندوں پر مبنی مصنوعی ایوان عوامی مینڈیٹ کی تضحیک اور جمہوری عمل کی نفی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اس جعلی پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتی، کیونکہ یہ نہ عوام کی آواز ہے، نہ عوام کا عکس۔ یہ پارلیمنٹ آئین، قانون اور شفاف انتخابات کی پامالی کی علامت ہے۔

عمران خان کی جدوجہد اسی نظام کے خلاف ہے، ایک ایسی پارلیمنٹ کے لیے جسے عوام براہِ راست منتخب کریں، جو حقیقی معنوں میں عوام کی منتخب، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے ہو۔ترجمان نے کہا کہ ایک ایسا ایوان جو عوامی اعتماد اور شفاف انتخابی عمل پر قائم ہو۔پیغام کے مطابق آج کے دن صدر، وزیراعظم اور حکومتی وزراء کی جانب سے ''یومِ پارلیمان'' پر پیغامات جاری کرنا خالص منافقت، گھٹیا مذاق اور جمہوریت کی توہین کے مترادف ہے۔

جن لوگوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا، وہ جمہوری اقدار کا درس نہیں دے سکتے۔ہم اس دن اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری، شفاف اور عوامی نمائندہ پارلیمان ضرور ملے گی اور یہ جدوجہد جاری رہے گی جب تک عوام کا حقِ حکمرانی بحال نہیں ہو جاتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات