
چیف آف نیول سٹاف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ
ایڈمرل نوید اشرف نے تزویراتی اہداف کے حصول کیلئے سروسز کے درمیان تعاون ناگزیر قرار دے دیا آپریشنل تیاری جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے،پاک فضائیہ کیساتھ زیادہ کثرت ،مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں شروع کی جائینگی، شرکاء سے خطاب
منگل 1 جولائی 2025 03:15
(جاری ہے)
نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے۔
نیول چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کی آپریشنل تیاری سے خطے میں دفاعی توازن کا منظرنامہ تبدیل ہوا۔نیول چیف نے کہا کہ پاکستان نیوی کی جنگی صلاحیتوں میں سطحِ آب، زیرِ آب اور فضائی تمام شعبوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، پاک نیوی زیادہ متحرک اور موثر بحری قوت کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تزویراتی اہداف کے حصول کے لیے سروسز کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، نیول چیف نے پاک فضائیہ کے ساتھ زیادہ کثرت سے اور مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید جنگوں میں تکنیکی جدت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے درمیان مجوزہ سٹریٹجک اشتراک مقامی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی تیاری کو فروغ دے گی۔نیول چیف نے کہا کہ اس سے پاکستان کی تکنیکی خودانحصاری اور دفاعی شعبے میں عملی برتری کو تقویت ملے گی۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.