ج*جرنلسٹ پروٹیکشن بل صحافتی تاریخ کا اہم سنگ میلہے : زبیر احمد انصاری

ة قلم کار اب سچ بیان کرنے میں خود کو محفوظ سمجھیں گے، ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،بیان

منگل 1 جولائی 2025 20:35

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری، مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ، صدر ویمن لاہور ڈویژن نبیلہ اکبر، صدر لاہور ڈویژن زوہیب رمضان بھٹی اور انفارمیشن سیکریٹری زاہدہ پروین نے حکومت پاکستان کی جانب سے ''جرنلسٹ پروٹیکشن بل'' کی پارلیمنٹ سے منظوری پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ قانون صحافیوں کو نہ صرف تحفظ دے گا بلکہ آزادی اظہار کے مثبت پہلو کو بھی اجاگر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قلم کار ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اب کوئی طاقت سچ کے آگے دیوار نہیں بن سکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ایک نئے جنون اور عزم کا نام ہے اور یہ تنظیم ہر فورم پر قلم کی طاقت کو پروان چڑھانے میں معاون کردار ادا کرتی رہے گی۔