ں*ججز سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال کرنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا

منگل 1 جولائی 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال کرنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے جبکہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں عدالت نے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی درخواست میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے 28 مئی کو اپنی ایک تقریر میں عدلیہ کو کالی بھیڑیں قرار دیا یہ بیان عدلیہ کی ایمانداری اور آزادی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات توہین عدالت کے مترادف ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے ایسے توہین آمیز کلمات کی بنا پر ان خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔