
سندھ: پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ مکمل
امید ہے کہ محکمہ تعلیم کا حصہ بننے والے اساتذہ لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے، بھرتیوں کے بعد اگلا مرحلہ اساتذہ کی پروفیشنل تربیت کا ہو گا تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے،سید سردار علی شاہ
منگل 1 جولائی 2025 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعتماد کی بدولت اب سندھ کے اسکولوں میں قابل اور اہل اساتذہ فراہم کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے، اساتذہ بھرتی مرحلے کے دوران 93 ہزار 118 اساتذہ کو آفر لیٹرز جاری کیے گئے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تھرڈ پارٹی ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر 65 ہزار 147 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 27 ہزار 701 جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتی مکمل کی گئی جن میں 31 ہزار 75 خواتین اساتذہ کی بھرتی سے خواتین کو بااختیار بنانے کے سندھ حکومت کے اقدامات کو تقویت ملی ہے، جبکہ 1330 خصوصی افراد اور 2100 اقلیتی امیدوار بھی استاد بنے ہیں۔سید سردار علی شاہ نے کہا کہ نئے تقرر ہونے والے نئے اساتذہ سندھ کے 41 ہزار 129 اسکولز کا حصہ بنے ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں سے 5000 سے زائد اسکول فعال ہوئے ہیں اور اب سندھ میں کوئی بھی وائبل اسکول استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ان بھرتیوں کی بدولت دور رس اثرات آئندہ دنوں میں نظامِ تعلیم کی بہتری کی صورت میں نظر آئیں گے، امید ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا حصہ بننے والے استاد ایک معتبر پیشے کی ذمے داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں گے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے محکمے کے انسانی وسائل میں اضافے کے اعداد و شمار کو خوش آئند قرار دیا ہے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مارچ 2021 میں تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت آئی بی اے سکھر کے ذریعے نوکریوں کا اشتہار جاری کیا گیا جس کے تحت ٹیسٹ ستمبر 2021 میں منعقد کیے گئے۔صوبائی وزیر نے اعداد و شمار کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ڈویژن کے حساب سے کراچی ڈویژن میں 7 ہزار 444 پی ایس ٹی اور 5 ہزار 643 جے ایس ٹی، حیدرآباد ڈویژن میں 17 ہزار 75 پی ایس ٹی اور 6 ہزار 904 جے ایس ٹی، سکھر ڈویژن میں 11 ہزار 619 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 183 جے ایس ٹی، لاڑکانہ ڈویژن میں 11 ہزار 145 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 34 جے ایس ٹی، میر پور خاص ڈویژن میں 7 ہزار 513 پی ایس ٹی اور 2 ہزار 916 جے ایس ٹی اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 10 ہزار 261 پی ایس ٹی اور 4 ہزار 20 جے ایس ٹی بھرتی ہوئے ہیں، جبکہ بھرتیوں کے بعد اس وقت سندھ میں اسٹوڈنٹ ٹیچر مجموعی تناسب 34.59 ہو چکا ہے، جس کو آئندہ بھرتی کے مرحلے میں مزید بہتر کیا جائے گا۔سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ قابل اساتذہ کے آنے سے اسکول کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جبکہ طلبہ کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جبکہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نئے مقرر ہونے والے اساتذہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر اعلی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد بھرتی ہوئے ہیں، جبکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کو ایک معتبر روزگار ملا ہے، ایک خاندان سے تعلق رکھنے والی 4 بیٹیوں نے اس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ سندھ میں برسات اور سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والے اسکولز کی بحالی کا کام جاری ہے، کچھ علاقوں میں سہولتوں کے حوالے سے اساتذہ کو چیلینجز درپیش ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش جاری ہے، ایسے استاد جو مشکلات کے باوجود اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔سید سردار علی شاہ نے اعتماد دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم بہتر تربیت اور سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں تاکہ استاد سکون اور اعتماد کے ساتھ اپنی ذمے داریاں ادا کر سکیں تا کہ تعلیمی میدان میں مثبت تبدیلی لائی جا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.