
شبیر شاہ کی رہائی کے لیے ڈی ایف پی کی پاکستانی سیاسی قیادت سے مدد کی اپیل
شبیر احمد شاہ کو2017میں گرفتار کیا گیاتھا اوروہ اس وقت پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں جنہیں فوری علاج کی ضرورت ہے
بدھ 2 جولائی 2025 16:24
(جاری ہے)
وہ پہلے سے ہی صحت کے متعدد مسائل سے دوچارتھے اوراب انہیں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا وزن کافی کم ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں متعدد سرجریز کا مشورہ دیا ہے۔آپریشن کے دوران جیل کے اندر مناسب دیکھ بال ممکن نہیں ہے ۔
خط میں افسوس کا اظہارکیاگیا کہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود بھارتی عدلیہ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کیا ہے۔محمودساغر نے جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک، جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت دیگر کشمیری رہنمائوں کی حالت زار کو بھی اجاگرکیاہے۔یہ تمام رہنما بھارتی جیلوں میں صحت کے سنگین مسائل سے دوچارہیں۔خط میں کہاگیا کہ5000سے زائد کشمیری کالے قوانین کے تحت بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں جنہیں منصفانہ ٹرائل اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اوریہ بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ محمود ساغر نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے نام ایک الگ خط میں ان پر زور دیا کہ وہ انصاف، وقار اور آزادی کا مطالبہ کرنے والے کشمیریوں کی آواز اور اختلاف رائے کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے طویل نظر بندی کو بطورہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کی کوششوں کو تیز کریں۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.