
لندن میں برطانوی سکھوں کے پارلیمانی گروپ کی 20ویں سالگرہ کی تقریب
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور/ پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت
بدھ 2 جولائی 2025 16:27
(جاری ہے)
انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں مذہبی اقلیتیں مکمل آزاد ہیں جیسا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ''آپ آزاد ہیں، آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے، آپ آزاد ہیں مسجدوں یا کسی اور عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے اور سکھ برادری کو ہمیشہ عزت و وقار کے ساتھ برابری کے حقوق دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جدید ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت 126 ممالک بشمول برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کے شہری آن لائن ویزا کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کرتارپور راہداری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ 5000 یاتریوں کو بغیر ویزا درشن کی سہولت حاصل ہے، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارتی حکومت جانب سے اس راہداری کو محدود کرنے کے اقدامات مذہبی سیاحت اور بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ راہداری کو مکمل طور پر بحال کرے تاکہ مذہبی سیاحت اور علاقائی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید بتایا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جہاں ''سکھ میرج ایکٹ'' باقاعدہ طور پر منظور ہوا، جس کے تحت سکھ برادری کی شادیوں کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقلیتی برادری کے لیے 75,000 خاندانوں کو سی ایم مینارٹی کارڈ پروگرام کے تحت سہولیات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے ای لرننگ اور سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز میں اقلیتوں کو بھرپور حصہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1947 سے بند 40 گردواروں کو بحال کرنے کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے 15 سے 20 گردوارے رواں مالی سال میں فعال کر دیے جائیں گے۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر پاکستان اور عالمی سکھ برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات کا امین ہے بلکہ یہاں سکھ یاتریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔تقریب میں چیئر مین آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ جس اتہوال ایم پی ، سابق چیئرمین پریت کور گل ایم پی ، تنمن جیت سنگھ ڈھیسی ایم پی ، لارڈ واجد خان، لارڈ واٹسن آف وائر فورسٹ، گوردوارہ سمیتوک کے صدر بھائی جتندر سنگھ، سینٹرل گوردوارہ لندن کے صدر بھائی گرپریت سنگھ آنند، اور سکھ فیڈریشن کے رہنما دبندر جیت سنگھ او بی ای سمیت متعدد ممتاز رہنما شریک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
چینی بحران حکومت کی مس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے، نیئر حسین بخاری
-
چیچہ وطنی، قومی شاہراہ پرٹریلر کی پولیس وین اورکارکو ٹکر، کانسٹیبل جاں بحق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کار سوار زخمی
-
چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی‘رانا احسان افضل
-
لاہورہائیکورٹ نے جمشید دستی کی درخواست پراین اے 175 میں ضمنی انتخاب رکوا دیا
-
30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پرشعوراجاگرکرنا وقت کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
میانوالی‘ شوہر کا پیسہ دینے سے انکار، بھابھی کو قتل کرنیوالے 3 دیور گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ تقرری بارے خبروں کا نوٹس ، انکوائری کا حکم جاری
-
سرچ آپریشنزکے دوران 2لاکھ گھروں،1لاکھ کرایہ داروں اور8لاکھ افراد کی چیکنگ کی گئی ،ترجمان پولیس
-
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
-
مردوں کو پیچھے چھوڑنے والی اورنج ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور سامنے آ گئی
-
سردار سلیم حیدر خان کی سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات،پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال
-
راولپنڈی، 17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.