
سندھ کا ترقیاتی بجٹ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ویژن ہے،صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ
بدھ 2 جولائی 2025 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد کے لیے 7، 7 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم کیا ہے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سڑکوں کی بہتری، واٹر سپلائی، نکاسی آب ، تعلیم، صحت اور دیگر شہری سہولیات کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں کورنگی کازوے پل کی تعمیر، شاہراہِ بھٹو کی توسیع اور سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار بڑھانا حکومتی ترجیحات میں ہیں، سندھ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے لیے نمایاں اقدامات کئے گئے، حب کینال کی بحالی کے لئے 3.1 ارب روپے، شہدادکوٹ واٹر سپلائی سکیم کے لئے 2 ارب روپے رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 5 ایم جی ڈی سمندری پانی کو میٹھا بنانے والا پلانٹ اور ٹی پی 4 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ جیسے منصوبے عالمی اداروں کے تعاون سے مکمل کئے جائیں گے، 2 لاکھ کسانوں کی مالی معاونت کے ساتھ زراعت کے شعبے میں 33 ارب روپے کی لاگت سے میکانائزیشن پیکج، ڈرپ اریگیشن سسٹم اور ہارٹی کلچر کلسٹرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ سکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے جن کے مالکانہ حقوق خواتین کو دے کر انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے، مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو سہولیات کی فراہمی، مالی امداد اور بحالی کے لیے 21.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کل 3,642 منصوبوں میں 3,161 جاری سکیمیں اور 481 نئی سکیمیں شامل ہیں جبکہ 119.5 ارب روپے خصوصی ترقیاتی اقدامات کے لئے رکھے گئے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.