
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کا ادارہ شماریات پاکستان کا دورہ، 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شماراور "اڑان پاکستان" ڈیٹا سینٹر کی پیش رفت کا جائزہ
بدھ 2 جولائی 2025 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے صوبوں پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہر سطح پر مردم شماری کے اعداد و شمار کو موثر اور نتیجہ خیز طریقہ سے استعمال کرنا ہوگا تاکہ پالیسی سازی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ درست فیصلہ سازی کا واحد راستہ اعداد و شمار پر مبنی حکمرانی ہے۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک 90 فیصد شرح خواندگی کے بغیر ترقی یافتہ نہیں بن سکا جبکہ پاکستان میں یہ شرح صرف 60 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مردم شماری کے ذریعہ یہ جانچ ممکن ہوئی ہے کہ کون سے اضلاع میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور کہاں بچے سکولوں سے باہر ہیں، مردم شماری کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور انسانی وسائل ہی اصل قومی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فائیو ایز (برآمدات، توانائی، ماحول، تعلیم اور ای-گورننس) کے ہدف کی کامیابی بھی مستند اعداد و شمار سے مشروط ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ مردم شماری کے اعداد و شمار کی روشنی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی منصفانہ تقسیم کی جائے تاکہ ترقی کے میدان میں عوامی نمائندگان کے درمیان صحت مند مقابلے کی فضا پیدا ہو۔احسن اقبال نے کہا کہ توانائی، درآمدات، خوراک کی فراہمی اور روزگار جیسے مسائل کے حل میں اعداد و شمار اہم معاون عنصر کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محروم علاقوں کی شناخت، نوجوانوں کے روزگار اور مہارت سازی کے لیے بھی ڈیٹا کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ پی بی ایس کا اگلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ دستیاب ڈیٹا کو مفید اور قابل استعمال معلوما ت میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کو نجی شعبے، تحقیقاتی اداروں، چیمبرز آف کامرس اور جامعات کی ضروریات کے مطابق اکٹھا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جدید معیشت میں فیصلہ سازی کا اہم معاون عنصر اعداد و شمار ہیں، ہمیں ایسے اعداد و شمار درکار ہیں جو مقصدیت کے حامل ہوں، سائنسی ترقی کے لیے بھی ڈیجیٹل اعداد و شمار بنیاد فراہم کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی بحالی کو سراہا جا رہا ہے اور ہمارے معاشی اشاریے دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ 2035ء تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان ڈیٹا سینٹر جدید اور شفاف حکمرانی کی بنیاد فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیف شماریات نعیم الظفر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ شماریات نے حال ہی میں عالمی معیار کے مطابق ایک جدید ٹائیر اڑان پاکستان ڈیٹا سینٹر قائم کیا ہے جس کا مرکزی مقام اسلام آباد میں جبکہ مکمل فعال ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ لاہور میں قائم کی گئی ہے۔یہ مرکز جدید ورچوئل نظام پر مبنی ہے، جو آئندہ کئی برسوں کے لیے اعداد و شمار کی پروسیسنگ اور محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ،محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا دربارکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
-
پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
-
ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس 10محرم الحرم کو بند رہیں گے
-
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پولیو اور سائٹ بورڈ ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات، پولیو وائرس کے خاتمے بارے تبادلہ خیال
-
معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرویز اختر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.