مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی شہید کی 9ویں برسی8 جولائی کو منائی جائے گی

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

1جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی شہید کی 9ویں برسی8 جولائی کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تحریک آزادی کشمیر کے کمانڈر برہان وانی پلواما کے علاقہ ترال کے ایک تعلیم یافتہ مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

برہان و انی ایک ہونہار طالب علم تھا لیکن اس نے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف محض 15برس کی عمر میں ہتھیار اٹھا لیے۔برہان وانی سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے نوجوانوں کا آئیڈیل بن چکا تھا ۔8جولائی2016ء کو برہان و انی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ترال میں بھارتی فوج نے ایک جعلی آپریشن میں شہید کر دیا ۔برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے احتجاجی مظاہروں کے دوران سینکڑوںجاں بحق و زخمی ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور شہید کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا ۔