پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن جاری، 24 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ چکے،حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیر ہوگا،ترجمان پی آئی اے

بدھ 2 جولائی 2025 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 10جولائی کواختتام پذیرہوگا، اب تک 24 ہزارحجاج پاکستان پہنچ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن تواترسے جاری اور حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاورسمیت مختلف شہروں کے لیے سعودی عرب سے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 24 ہزارحجاج کرام کو پاکستان پہنچایا جاچکا ہے، بعدازحج آپریشن کے دوران 109کے لگ بھگ پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔بعد از حج آپریشن کیتحت کل 42 ہزارحجاج کرام پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق بعدازحج آپریشن کے لیے قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل بوئنگ 777 اورائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جارہیہیں۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حج آپریشن 10جولائی کو اختتام پذیرہوگا۔