چوہدری انوار نے محکمہ برقیات کے لیے آپریشن ڈویژن مظفرآباد 2 کے منصوبے کا افتتاح کردیا

محکمہ برقیات میں ریشنلائزیشن کا آغاز ہو چکا ، ریاست کے خزانے کی حفاظت کی ،نامساعد حالات میں ہر قیمت پر آئینی نظام کا دفاع کرنا ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 3 جولائی 2025 22:09

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے محکمہ برقیات کے لیے آپریشن ڈویژن مظفرآباد 2 کے منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر سپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور ، وزرائے حکومت چوہدری رشید، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، سید بازل نقوی،عبدالماجد خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے چیف انجینئر برقیات مظفر آباد ضیاد اکبر سے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ برقیات میں ریشنلائزیشن کا آغاز ہو چکا ہے، 3 روپے فی یونٹ بجلی کے استفادہ کے بعد حکومت کو اندازہ تھا کہ انفراسٹرکچر پر دباؤ آئے گا، 3 روپے یونٹ بجلی کے ریٹس کے بعد پہلی شرط یہ ہونی چاہیے تھی کہ 99فیصد لوگ بجلی بلات کی ادائیگی یقینی بنائیں، ضرورت اس بات کی تھی کہ کسی بھی دباؤ کے بغیر کنزیومر اورینٹیڈ اپروچ پر چیزوں کو دیکھا جائے، حق حکمرانی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، پچھلے دنوں جنسی ہراسگی کا ایک واقعہ ہوا، سوشل میڈیا پوسٹوں میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا پریس سیکرٹری جنسی حراسگی میں ملوث ہے،واضح کررہاہوں کہ پریس سیکرٹری کی پوسٹ ہی وزیراعظم سیکرٹیریٹ میں موجود نہیں ہے، میں نے ریاست کے خزانے کی حفاظت کی ہے، ہمیں نامساعد حالات میں ہر قیمت پر اپنے آئینی نظام کا دفاع کرنا ہے، یہ آئینی نظام تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے صدقے قائم ہے، بیس کیمپ کی یہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، ہر محکمے کی جانب سے سبسڈی دینے کے باوجود نظام چل رہا ہے، ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں سب سے زیادہ انویسٹمنٹ جہلم ویلی میں کی ہے ، آج یہ ضلع بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہونے جارہا ہے،گزشتہ عرصے میں شدید بارشوں کے باوجود شہر کے دورے کیے ہیں ، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اور مون سون کے دوران برساتی پانی کے بہاو کی بدولت نقصانات سے بچنے کے لیے فوری احکامات جاری کیے ہیں، محرم الحرام میں امام بارگاہوں کے دورے کیے ہیں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے، ماورائے انسانی کام میرے اختیار میں نہیں ہے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، بلاتفریق خدمت کا مشن جاری رہے گا،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے اوپریشن ڈویژن مظفر آباد 2 کے منصوبے کی افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے باغ، پلندری، مظفر آباد اور سٹور ڈویژن مظفر آباد کے لیے 4 کرینوں کی چابیاں متعلقہ حکام کے حوالے کیں اور آوپریشن ڈویژن مظفرآباد 2 کے لیے نو تعینات مہتمم احتشام خضر قریشی کو تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی دیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ محکمہ ان لینڈ ریونیو نے جون کے اختتام تک 66 کروڑ کا منافع دیا ہے، ان لینڈ ریونیو نے اچھا کام کیا ہے، ریاست کے محکموں کی اچھی کارکردگی کی بنیفشریز ریاست کے عوام ہیں ، اگر ریاست کے عوام عہد کر لیں کہ 3 روپے فی یونٹ بجلی پر 100 فیصد بلات ادا کرنے ہیں تو کوئی ان سے سستی بجلی کی یہ سہولت چھین نہیں سکے گا، اگر بجلی چوری ہو گی تو مسائل آئیں گے، اگر بجلی چوری ہوگی تو پھر محکموں کے لیے لوڈشیڈنگ کو روکنا مشکل ہوتا ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہے، ہمارا مقصد تھا کہ محکمہ برقیات کو پہلی فرصت میں مضبوط کیا جائے،محکمہ برقیات کو ریشنلائز کردیا ہے، اب دوسرا مرحلہ بھرتیوں کا ہے، جب محکمہ برقیات میں بھرتیوں کا عمل مکمل ہوجائیگا تو پھر بجلی چوروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائیگا، محکمہ برقیات کے افسران کو کہتا ہوں کہ آپ کی کارگردگی بہترین ہے آپ نے نامساعد حالات میں بھی کام کیا ہے، دنیا میں آسان ترین کام تنقید کرنا ہے، اگر آپ کا کوئی کمزور پہلو نہیں ہے تو پھر کوئی بھی آپ کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، انھوں نے کہاکہ حق حکمرانی اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، پچھلے دنوں جنسی ہراسگی کا ایک واقعہ ہوا، سوشل میڈیا پوسٹوں میں کہا گیا کہ وزیراعظم کا پریس سیکرٹری جنسی ہراسگی میں ملوث ہے،واضح کر رہاہوں کہ پریس سیکرٹری کی پوسٹ ہی وزیراعظم سیکرٹیریٹ میں موجود نہیں ہے، جرم کرنے کے لیے کوئی معافی نہیں ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے، موجود ہ حکومت کے دور میں ایک فاریسٹ گارڈ نے پولیس آفیسر کو لکڑی چوری میں پکڑا، شاید ڈپٹی سیکرٹری پی ایم سیکرٹیریٹ کو بھی وہم تھا کہ وہ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے تعلق رکھتا ہے تو پاورفل ہوگا، اسے کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے، ایس ایچ او راجہ سہیل جنسی ہراسگی کے کیس میں معطل نہیں ہوئے، میں نے ریاست کے خزانے کی حفاظت کی ہے، ہمیں ہر قیمت پر اپنے آئینی نظام کا دفاع کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ آئینی نظام تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے صدقے قائم ہے، بیس کیمپ کی یہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، آج اگر حکومت بہترین کام کر رہی ہے، فنڈز موجود ہیں اور وسائل عوام پر خرچ ہورہے ہیں تو اس میں اتحادی حکومت کے وزراء کی قربانیاں شامل ہیں، موجودہ حکومت کی کارگردگی اجتماعی کامیابی ہے اس کو دائمی بنانے کے لیے ہم سب کو احساس ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا پڑے گا، محکمہ برقیات کو مشکلات کے باوجود بجلی کی بلاتعطل فراہمی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، محکمہ برقیات نے انگنت مشکلات کے باوجود ساڑھے 16 ارب کی ریکوری کی ہے، حکومت آزادکشمیر شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دینے جا رہی ہے، صرف مظفر آباد میں بجلی کی فراہمی پر 64 کروڑ اخراجات ہوتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر محکمے میں سبسڈی میسر کی جارہی ہے اور نظام بھی چل رہا ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ برسات کے موسم میں شہریوں سے تعاون کی ضرورت ہے، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے کہ نالوں کے قریب رہنے والے ریلیف سنٹرز میں منتقل ہوجائیں، دریاؤں کے قریب دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ دریاؤں کے قریب جانے اور سیلفی بنانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، گزشتہ دنوں ایس ڈی ایم اے، محکمہ شاہرات اور مسلح افواج نے مشترکہ طور پر بہترین انداز میں کام کرتے ہوئے پٹھیالی میں سیاحوں کو ریسکیو کیا، جس پر متعلقہ اداروں بلخصوص مسلح افواج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

تقریب میں سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی سمیت انتظامیہ اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔