
کشمیری نظربندوں کی حالت زارکے بارے میں چشم کشا رپورٹ
جاری کریک ڈائون کے درمیان ریاستی تحقیقاتی ادارے کے بجبہاڑہ میں چھاپے
جمعرات 3 جولائی 2025 22:12
(جاری ہے)
گزشتہ چند ماہ میں 300سے زائد کشمیری نظربندوں کو جبری طورپر وادی کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیاگیاہے۔ پونچھ جیل حکام نے قرآن پاک کی تلاوت پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور مسلمان قیدیوں کی داڑھیاں منڈوانے کا حکم دیا ہے۔ جیل حکام پر کشمیری نوجوان ضیا مصطفی کے دوران حراست قتل کا بھی الزام ہے ۔
رپورٹ میں کوٹ بھلوال جیل کو کشمیری نظربندوں کیلئے ڈیٹھ سیل قراردیاگیاہے۔جہاں بی جے بی کاحمایت یافتہ افسر ڈاکٹر پالی تھاپا کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کررہاہے۔اس کی دانستہ غفلت کی وجہ سے گزشتہ دو برس میں کم سے کم 8قیدی لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ادھر نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند سینئر حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی کو علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھ کر بتدریج موت کے منہ میں دھکیلا جارہاہے ۔ان کے اہلخانہ نے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت اور ظلم و جبر کے اس منظم سلسلے کوختم کروانے کی اپیل کی ہے۔نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں دو مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ایس آئی ای نے دعویٰ کیاہے کہ یہ چھاپے ایک غیر کشمیری کارکن کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں مارے گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے ایس آئی اے کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اس کارروائی کو کشمیریوں کو ہراساں اورخوف زدہ کرنے کی بھارت کی جاری مہم کا حصہ قرار دیاہے۔کپواڑہ کے علاقے کرال پورہ اور کولگام کے علاقے ریشی پورہ کے رہائشیوں نے پینے کے صاف پانی کے بحران پر قابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین نے خالی بالٹیاں اٹھا کر سڑکوں پر ٹریفک بلاک کر دی۔ بھارتی قابض حکام نے کولگام سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم اور کارکن ڈاکٹر عبدالباری نائک کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ان کے اہلخانہ کے مطابق انہیں سرینگر پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیاتھا ۔جہاں انہیں بتایاگیاکہ ان کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دریں اثناء بھارتی پولیس نے مسلم لیگ کے رہنما اسد اللہ پرے کو چند روز قبل جیل سے رہائی کے بعد بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے دوبارہ گرفتار کر لیاہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.