Live Updates

ملک بھر میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کی پیشگوئی، سندھ اور بلوچستان میں گرمی برقرار رہنے کا امکان

جمعرات 3 جولائی 2025 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، خیبر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان، کرم اور وزیرستان میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاالدین، فیصل آباد، لیہ، بھکر، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام یا رات کے وقت تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، البتہ بارکھان، رکھنی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، بولان، ڑوب، قلات، مستونگ اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی طرح محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ آزاد کشمیر میں مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات