yپہلی نیشنل یوتھ گیمز کے انعقاد کیلئے وزیراعظم آفس میں اجلاس

گیمز سے نیا ٹیلنٹ دریافت کیاجائیگا، نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنائینگے، رانا مشہوداحمد

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

)اسلام آباد (آن لائن)ملک میں پہلی بار قومی سطح پر منعقد ہونیوال نیشنل یوتھ گیمز کے انعقاد کیلئے اجلاس، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد کا کہنا ہے کہ نیشنل یوتھ گیمز کے ذریعے نیا ٹیلنٹ دریافت کیاجائیگا، نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنائینگے۔ وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوے رانا مشہود احمد نے کہا کہ نیشنل یوتھ گیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کو تاریخی موقع فراہم کریں گے، پہلی بار قومی سطح پر یوتھ گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رانا مشہود احمد نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں قیادت اور مثبت سوچ کو فروغ دیا جائے گا، نیشنل یوتھ گیمزسے پاکستان میں کھیلوں کے نظام میں نئی روح پھونکیں گے۔

پرا منسٹر یوتھ پروگرام ملک بھر کے نوجوانوں کو فعال پلیٹ فارم فراہم کرے گا،عوامی و نجی شراکت داری سے یوتھ گیمز کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، نوجوانوں کی شمولیت سے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو تقویت دی جائے گی۔ تمام اداروں کے تعاون سے نیشنل یوتھ گیمز کو ایک تاریخی کامیابی بنایا جائے گا۔