جی ڈی اے وفاقی اور سندھ کے بجٹ کو غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ سمجھتی ہے،صدرالدین شاہ راشدی

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب کی زندگی اجیرن ہوجائے گی زرداری لیگ سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ،چیف کوآرڈی نیٹر جی ڈی اے

جمعرات 3 جولائی 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے چیف کوآرڈی نیٹر اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے وفاقی اور سندھ کے بجٹ کو غریب عوام کے لیے موت کا پروانہ سمجھتی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب کی زندگی اجیرن ہوجائے گی زرداری لیگ سندھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب اور ادارے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں سندھ کی عوام خود کو اکیلا نہ سمجھے ان کے ساتھ جی ڈی اے کھڑی ہے جی ڈی اے کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جی ڈی اے کے رہنماں ڈاکٹر صفدر علی عباسی سید زین شاہ اور سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرتے ہوئے کی پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ کرپٹ نااہل 47 فارم پر جعلی حکمرانوں نے اپنی کرپشن کا بوجھ بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم صحت سمیت دیگر ادارے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں پر رکھے گئے اربوں روپے ہڑپ کرتے ہوئے حکمران اپنے جیبیں بھر رہے ہیں اور پورا سندھ کھنڈرات کے منظر پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر روزگار کے لئے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کرپٹ حکمران نوکریاں میرٹ پر دینے کے بجائے کچھ لو کچھ دو کے حساب سے بیچ رہے ہیں جن کے خلاف نوجوانوں کو فہم و فراست سے قدم آگے بڑھانا ہوگا پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے جس لیے حکومت بھی دیانتدارں کے حوالے کرنے پڑیں گے اور ملک کو انصاف ایمانداری سے کے بنیاد پر چلانا ہوگا