Live Updates

موجودہ ٹیکس دہندگان کو نچوڑنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے ‘ امانت بشیر

ایکسپورٹ کو بڑھانے ،زرمبادلہ میں اضافہ کے لیے لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کیا جائے‘سینئر ممبر پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن

جمعہ 4 جولائی 2025 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان کو نچوڑنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے اور زرمبادلہ میں اضافہ کے لیے لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے پوسٹ بجٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ بڑھانے اور ایکسپورٹ کے ٹارگٹس حاصل کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2025میں کوئی خاص پالیسی واضح نہیں کی،کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس اور ٹیکسز کی شرح میں اضافہ جبکہ سہولیات میں کمی کی جا رہی ہیں، لارج سکیل مینو فیکچرنگ سیکٹر 40فیصد بند پڑا ہے جس کے لیے کوئی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی ،آئی ایم ایف کی شرائط کا بہانہ بنا کر ٹیکس ایگزمشن ختم کی جا رہی ہیں اور جن اداروں کو ٹیکس استثنیٰ دیا جاتا ہے ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو موجودہ ٹیکس دہندگان کے ساتھ نا انصافی ہے۔

(جاری ہے)

چودھری امانت بشیر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ریفارمز کے دعوے بھی ناکام ہوتے جا رہے ہیں اور ایف بی آر کے افسران کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان کو نچوڑنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے اور زرمبادلہ میں اضافہ کے لیے لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات