مولانا فضل الرحمن سے مولانا محمد اجمل قادری کی ملاقات

سیاسی صورتحال پر بات چیت ،حکومتی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار

جمعہ 4 جولائی 2025 18:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر مولانا محمد اجمل قادری نے جامعہ مدنیہ جدید لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی،اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور حکومتی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماں کا کہنا تھا کہ حکومت اب تک عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے مہنگائی سے عوام خود کشیاں کررہے ہیںلیکن حکمرانوں کواپنی عیاشیوں سے ہی فرست نہیں۔دونوں رہنمائوں نے جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں کے انتقال پران کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے درجات کی بلندی اور مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ ایک عالم دین کی موت جہان کی موت ہے مرحوم انتہائی نیک دل انسان تھے ،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کئی سالوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔