وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:14

وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان ..
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران مستقل حمایت کرنے پر صدر آذربائیجان الہام علییف کا شکریہ ادا کیا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیرِاعظم نے پاکستانی وفد کے دورہ لاچین میں مہمان نوازی پر صدر اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے صدر الہام کو جًلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی حالیہ بات چیت باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔