صدرمملکت کا بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 4 جولائی 2025 20:34

صدرمملکت کا بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتن? الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئیکامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت نے فتنة الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا بھی اظہار کیا۔