
لیاری حادثہ کے ذمہ دا ر مستعفی ہوں،غیر قانونی بلڈر کو گرفتار کرائیں گے. نبیل گبول
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا، 120 خطرناک عمارتوں کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مزید قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو. رکن قومی اسمبلی کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
پیر 7 جولائی 2025
15:06

(جاری ہے)
رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے زمین بوس ہونے والی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے ان کا فون تک نہیں اٹھاتے نبیل گبول نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں کہا جاتا ہے ایس بی سی اے کا ڈی جی ڈان ہے اس کو کچھ کہیں گے تو اوپر سے فون آجائے گا.
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث غیر قانونی بلڈر کے خلاف صرف مقدمہ درج نہیں ہوگا بلکہ اسے گرفتار بھی کرایا جائے گا. نبیل گبول نے اعلان کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے 120 خطرناک عمارتوں کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مزید قیمتی جانوں کا نقصان نہ ہو انہوں نے کہا میں ہمیشہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیتا رہا ہوں. سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران نے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا، ان کے خلاف محض نوٹس نہیں بلکہ عملی کارروائی کی جائے گی اعلی سطحی اجلاس میں اس معاملے پر اہم فیصلے کیے جائیں گے عوام کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی عمارتوں میں خرید و فروخت سے گریز کریں اور شعور پیدا کریں تاکہ ایسی صورتحال دوبارہ نہ پیدا ہو. نبیل گبول نے واضح کیا کہ شہر میں بے قابو بلڈنگ مافیا اور انہیں تحفظ دینے والے سرکاری عناصر کے خلاف حکومت سنجیدہ ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں دیکھنے کو ملیں گی نبیل گبول کا کہنا تھا کہ جب سے ایم این اے بنا ہوں کئی عمارتیں گروائیں، 3 ماہ بعد دوبارہ تعمیر ہوجاتی ہیں، دو چار افسران کو میں نے ٹرانسفر بھی کرایا، وہ بلڈر سے پیسے لیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ لوگ غیر قانونی تعمیرات کی طرف کیوں جاتے ہیں،لوگوں کو شعور دینا ہے، 122 عمارتوں کے خلاف کیسے آپریشن کریں گے، لوگوں کو گھروں سے نکالنا مذاق نہیں، بہت بڑا آپریشن ہے.مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.