
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر جاری کر دیا
پیر 7 جولائی 2025 18:58

(جاری ہے)
قائداعظم ٹرافی لیگ فارمیٹ پر مشتمل ہو گی اور اس میں 29 میچز کھیلے جائیں گے۔
سیزن میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی شامل ہے جو یکم مارچ سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ اس ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹاپ دو ٹیمیں سپر 10 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔ سپر 10 مرحلے میں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد سمیت آٹھ ٹیمیں براہ راست شامل ہوں گی۔علاوہ ازیں، پی سی بی نے چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ II اور گریڈ III بھی سیزن میں شامل کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ریجنل ٹورنامنٹس کو بھی کیلنڈر کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، سمیر احمد سید نے اس موقع پر کہا کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے، ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی ہے اور کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کیلئے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہوگا جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا،ہمارا مقصد کارکردگی کی بنیاد پر عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کرنا ہے۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز، عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس نوجوان ٹیلنٹ کیلئے نیا پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ حنیف محمد ٹرافی کے نمایاں کھلاڑی قائداعظم ٹرافی میں بطور گیسٹ پلیئرز کھیل سکیں گے اور انہیں ڈومیسٹک کنٹریکٹس بھی دیے جائیں گے تاکہ ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے۔پی سی بی کا یہ نیا ڈومیسٹک کیلنڈر پاکستانی کرکٹ میں مقابلے، معیار اور کھلاڑیوں کی ترقی کی نئی راہیں کھولنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
35 لاکھ روپے کے کیلے خریدنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ مشکل میں آگیا
-
ایرلنگ ہالینڈ کیساتھ کھیلنے والے فٹبالر اعتزازحسین پاکستان کی نمائندگی کیلئے اہل قرار
-
پاک بھارت ایشیا کپ میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردی گئیں
-
بھارتی سپریم کورٹ نے پاک-بھارت میچ رکوانے کی درخواست مسترد کردی
-
حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ،عبدالصمد اور محمد سلیمان کی سنچریاں
-
ایشیا کپ 2025ء: شائقین کی پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹیں خریدنے میں عدم دلچسپی، منتظمین قیمتوں میں کمی پر مجبور
-
زیادہ فرسٹ کلاس سنچریاں، شان مسعود نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے سری لنکا میں ہونے والی ساف انڈر17 چیمپئن شپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ایشیا کپ، کلدیپ یادیو نے شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایشیاء کپ: پاکستان سے میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیدیا
-
کرکٹ ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس
-
رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ برابر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.