مسلم لیگ(ن) صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ،ایک فکر او رعوامی خدمت کا مشن ہے ،فرح ناز اکبر

مسلم لیگ(ن) بہتر نظام حکومت کی پہچان بن چکی ،ہماری جماعت کی بنیادیں مضبوط ، نظریات اصولوں،عوامی خدمت پر استوار ہیں،مسلم لیگی رہنماو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم

پیر 7 جولائی 2025 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبر نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک نظریہ ،ایک فکر او رعوامی خدمت کا مشن ہے ،ہماری جماعت ملک میں تعمیر وترقی و خوشحالی اور بہتر نظام حکومت کی پہچان بن چکی ہے، آج مسلم لیگ(ن) ایک ناقابل تسخیر عوامی طاقت بن کرابھری ہے جسے کارکنان اور عوام کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے جس کے کارکنان چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت کی بنیادیں مضبوط نظریاتی ،اصولوں ،عوامی خدمت اور قربانیوں پر استوار ہیں ،کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں جماعت کا ساتھ دیا اور قیادت پر بھروسہ کیا، اس وقت تین سطحوں پر مسلم لیگ(ن) تبدیلی لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی،تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کیے ،حکومتی اقدامات کے باعث اشیائ خوردونوش کی قیمتوںمیں نمایاںکمی ہورہی ہے،پاکستان کو سیاہ دور سے نکال کر تعمیر وترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجارہاہے،مہنگائی میں واضح کمی اور ملکی معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وفاق اور پنجاب میں رہنما ہونے والی انقلابی تبدیلی عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ،حکومت کی موثر پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا خاتمہ اور عوام خوشحالی سے ہمکنار ہو رہی ہے،ملکی دفاع مستحکم اور سیاسی و عسکری قیادت قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر مربوط لائحہ عمل اپنائے ہوئے ہے،قائد نوازشریف نے وعدہ کیاتھاکہ مسلم لیگ(ن) برسراقتدار آ کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی اور اب اس وعدے کی تکمیل یقینی بنانے کا وقت ہے جس کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپو رجدوجہد کررہی ہے۔