سندھ حکومت اور متعلقہ محکمہ سانحہ لیاری میں جاں بحق ہونے والوں کے قاتل ہیں،بلال سلیم قادری

پیر 7 جولائی 2025 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)جس کے پیارے دنیا سے جاتے ہیں وہ درد وہی سمجھ سکتا ہے جس پر گزر رہی ہوتی ہے۔سندھ حکومت اور متعلقہ محکمے کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ ایک لمحے میں 27 افراد اس دنیا سے چلے گئے مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رنگی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے لیاری کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بلال سلیم قادری نے دورے کے موقع پر متاثرہ خاندان سے تعزیت بھی کی اس موقع پر بلال سلیم قادری نے حکومت سے سوال کیا کہ عوام مشکلات کو دور کرنے کے لیے حکومت کی کیا پالیسیاں ہیں۔حکومت بیان جاری کر دینے سے اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت اور متعلقہ محکمہ سانحہ لیاری میں جان بحق ہونے والوں کے قاتل ہیں۔ضروری نہیں ہے کسی کو قتل ہاتھوں سے مار کر کیا جائے یہ بھی ایک قتل ہے۔

لیاری میں بلڈنگ گرنے کا روا سال کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔حکومت کی ناقص پالیسیاں اور حکمت عملی کی وجہ سے پچھلے ادوار میں بھی اس قسم کے سانحہ ہو چکے ہیں۔آج تک اس طرح کے کام میں کسی بھی ملوث شخص کو کوئی سزا نہیں ہوئی وجہ صرف یہی ہے کہ کرپشن روزوں پر ہے اور متعلقہ محکمہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں لیاری جیسے واقعات کو روکنے کے لیے اس واقع میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔

27 افراد کے قتل کی ایف آئی آر سندھ حکومت اور متعلقہ محکمہ کے خلاف کٹنی چاہیے۔ایک خاندان کے تو 20 افراد اس دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ درد کا کون آزالہ کرے گا۔انسان کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر حکومت ہر چیز کو پیسوں سے ہی تول رہی ہوتی ہے۔حکومت اپنے کارناموں کو چھپانے کے لیے صرف متعلقہ محکمے کے ایک دو افراد کو ہٹا دیتی ہے اس سے کچھ نہیں ہوگا۔مستقبل میں بھی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اسمبلی سے ایک قانون منظور کروانا ہوگا جس سے اس قسم کے کاموں میں ملوث افراد کے خلاف قتل کام مقدمہ درج ہو اور کسی بھی طرح کی کوئی معافی نہ ملے تاکہ آئندہ کسی کی اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ ہو۔