ریاست بھر کی طرح نیلم میںبرہان وانی کا9واں یوم شہادت ملی جوش وجذبہ سے منایاگیا

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شہداء بن تل چوک تک ریلی نکالی گئی

منگل 8 جولائی 2025 16:11

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ریاست بھر کی طرح نیلم میںبرہان وانی کا9واں یوم شہادت ملی جوش وجذبہ سے منایاگیا۔کشمیر کی تاریخ میں8جولائی کوتحریک آزادی کاروشن باب قراردیا۔برہان وانی کی شہادت اورجانثاری ،کشمیر کی آزادی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے شہداء بن تل چوک تک ریلی نکالی گئی ۔

شرکاء ریلی نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پربرہان وانی کی شہادت ،تحریک آزادی کے کلمات درج تھے ۔ب شہداء بن تل چوک میں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت کاکہنا تھا کہ کشمیر شہیدبرہان وانی کی صداسے گونج رہاہے۔برہان وانی صرف ایک فردنہیں تھا بلکہ ایک سوچ، تحریک اور ہرکشمیری کی اُمید تھا۔

(جاری ہے)

آج ہر کشمیری برہان وانی کے نقشہ قدم پر چل رہاہے۔

اسسٹنٹ کمشنرکاکہناتھا کہ کشمیری برہان وانی کایوم شہادت تجدید عہد کے طور پر مناتی ہے۔برہان وانی نوجوان جوکشمیرکی مزاحمت کار چہر ہ بن چکاتھا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ترال میں پیداہونیوالایہ نوجوان بھارتی جبرکے خلاف ابتداء ہی میں سراپااحتجاج بن چکاتھا۔بھارتی فوج نے 8جولائی2016 میں ایک جھڑپ میںبرہان وانی کو شہید کیا لیکن اس کے پختہ عزائم آج بھی کشمیری قوم میں موجود ہیں۔

ریاست کے دونوں جانب کشمیری عوام خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دنیاکی توجہ کشمیر کی آزادی کی طرف مبذول کرواتے ہیں۔برہان وانی کشمیری نوجوان نسل کے ہیروکے طور پر جانے جاتے ہیں۔برہان وانی کی لازوال قربانی ،نڈر مزاحمت اورواضح نظریاتی موقف نے تحریک آزادی کااستعارہ بنادیا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے پہاڑ توڑ ے لیکن جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہ کرسکا۔

حالیہ جنگ میں بینان مرصوص آپریشن میں افواج پاکستان کی کامیابی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ جب تک آزادی کاسورج طلوع نہیں ہوتا پاکستانی وکشمیری قوم چین سے نہیں بیٹھے گی ۔برہان وانی کے 9اں یوم شہادت کے موقع پر دیگر مقررین اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی ،نمائندہ انجمن تاجران ملک شرافت، انسٹرکٹر شہری دفاع رانا مشکور حسین ودیگر نے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس چمکتے ہوئے ستارے کی زندگی، جدوجہد، قربانی، ہمت اور استقامت ان کشمیری نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے جو اپنے مادر وطن کو غیر ملکی قبضے سے آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا ء کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور آج کشمیری اس عہد کی تجدید کر تے ہیں کہ شہدا ء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اس عظیم مشن کی تکمیل ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ مقررین نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںقابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کی طرف مبذول کرائیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرمردانہ چوہدری نذیر احمد، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز حسین،تحصیلدار آٹھ مقام بلال فاتح ،نائب تحصیلدار آٹھ مقام کبیر شاہ ،صدر انجمن تاجران عبدالرشیداعوان سمیت ملازمین، سول سوسائٹی ، انجمن تاجران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔