بھارت میں ٹرین کی سکول وین کو ٹکر، 3 بچے ہلاک، 6 زخمی

منگل 8 جولائی 2025 17:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں مسافر ٹرین سکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3 بچے ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے تقریباً 204 کلومیٹر جنوب میں ضلع کڈالور کے علاقہ سیمنکوپم میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں سکول وین تباہ ہوگئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے دوران 55 سالہ راہگیر ٹوٹی ہوئی بجلی کی تار لگنے سے زخمی ہو گیا۔پولیس کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وین ڈرائیور نے گاڑی کو پھاٹک پار کرنے کی اجازت دینے پر اصرار کیا تھا ۔