ساہیوال ،ضلعی الیکشن کمشنر کی جانب سے آئی ایل ایم کالج ساہیوال میں طلبہ کے لیے حق رائے دہی کے متعلق آگاہی سیمینار

منگل 8 جولائی 2025 17:38

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) ضلعی الیکشن کمشنر ساہیوال محمد عاطر چوہدری کے جانب سے آئی ایل ایم کالج ساہیوال میں طلبہ کے لیے حق رائے دہی کے متعلق آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ کو حق رائے دہی کی آئینی و قانونی حیثیت، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے تقاضے اور ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے ان کے جمہوری قانونی فرائض سے آگاہ کرنا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عاطر چوہدری نے کہا کہ ووٹ صرف ایک حق نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے، اس سے وہ اپنے ملک و قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ تقریب میں طلبہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر وہ شہری یا طالب علم جس کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے، قومی شناختی کارڈ کا حامل ہے تو اپنے ووٹ کے اندر اج کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 کی میسج سروس متعارف کرائی ہے تاکہ عوام ایک میسج کے ذریعے ووٹ کو شناختی کارڈ کے درست پتہ کے مطابق چیک کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹ کے اندراج میں غلطی ہونے پر قریبی الیکشن کمیشن کے دفتر جا کر درست کروائی جا سکتے ہے۔ تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ طلبہ کے لیے ووٹ کے اندراج اور انتخابی عمل میں شرکت کے لیے شناختی کارڈ کا حصول قانونی طور پر لازم ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان طلبہ کے مساوی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور طلبہ کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔\378