
نیلم ،ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی برہان وانی کا نواں یوم شہادت ملی جوش وجذبہ سے منایاگیا
منگل 8 جولائی 2025 18:34
(جاری ہے)
آج ہر کشمیری برہان وانی کے نقشہ قدم پر چل رہاہے۔
اسسٹنٹ کمشنرکاکہناتھا کہ کشمیری برہان وانی کایوم شہادت تجدید عہد کے طور پر مناتی ہے۔برہان وانی نوجوان جوکشمیرکی مزاحمت کار چہر ہ بن چکاتھا۔مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ترال میں پیداہونیوالایہ نوجوان بھارتی جبرکے خلاف ابتداء ہی میں سراپااحتجاج بن چکاتھا۔بھارتی فوج نے 8جولائی2016 میں ایک جھڑپ میں برہان وانی کو شہید کیا لیکن اس کے پختہ عزائم آج بھی کشمیری قوم میں موجود ہیں۔ریاست کے دونوں جانب کشمیری عوام خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دنیاکی توجہ کشمیر کی آزادی کی طرف مبذول کرواتے ہیں۔حالیہ جنگ میں بینان مرصوص آپریشن میں افواج پاکستان کی کامیابی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ جب تک آزادی کاسورج طلوع نہیں ہوتا پاکستانی وکشمیری قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔برہان وانی کے 9اں یوم شہادت کے موقع پر دیگر مقررین اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی،نمائندہ انجمن تاجران ملک شرافت، انسٹرکٹر شہری دفاع رانا مشکور حسین ودیگر نے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس چمکتے ہوئے ستارے کی زندگی، جدوجہد، قربانی، ہمت اور استقامت ان کشمیری نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے جو اپنے مادر وطن کو غیر ملکی قبضے سے آزاد کرانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اس عظیم مشن کی تکمیل ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ۔اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرمردانہ چوہدری نذیر احمد، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز حسین،تحصیلدار آٹھ مقام بلال فاتح،نائب تحصیلدار آٹھ مقام کبیر شاہ،صدر انجمن تاجران عبدالرشیداعوان سمیت ملازمین، سول سوسائٹی، انجمن تاجران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔\378مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.