
وفاقی وزیر داخلہ کا بڑا اقدام ، حوالہ ہنڈی، بھکاری مافیا اور جعلی ادویات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
منگل 8 جولائی 2025 22:32

(جاری ہے)
محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ گروہوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مافیا نہ صرف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے بلکہ پاکستان کے عالمی امیج کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کی فوری گرفتاری اور مفرور ایجنٹس کی بین الصوبائی تعاون سے تلاش پر زور دیا گیا۔ جعلی ادویات کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یہ مکروہ دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کی اصل جگہ جیل ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اس خطرناک کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ مزید برآں، محسن نقوی نے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی۔ نان کسٹم مصنوعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی مؤثر کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساوتھ مجاہد اکبر خان، ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر کراچی زون نے وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کی کارکردگی، جاری کارروائیوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.