:الخدمت بنو قابل منصوبے کے تحت 25 ہزار طلباء اور طالبات مفت آئی ٹی کورس کرانے کا اعلان کردیا ہے ، مولانا ہدایت الرحمن

منگل 8 جولائی 2025 20:45

Iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ملک بھر کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی تعلیم کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے الخدمت بنو قابل منصوبے کے تحت 25 ہزار طلباء اور طالبات مفت آئی ٹی کورس کرانے کا اعلان کردیا ہے جس کا آغاز اگست سے نومبر تک مکمل کرلیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں عبدالنعیم رند، انجینئر جمیل کرد، طیب فرید، قمر ابراہیم، عبدالولی شاکر ، فیضان اور عبدالحمید منصوری سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست اور عوامی خدمت کے جذبے سے لوگوں کی خدمت کیلئے مزاحمت ، مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن میں حصہ لیتی ہے تاکہ معاشرے اور قوم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں ہماری جماعت نے اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے نوجوانوں سمیت صوبے کے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں اور اس کے لئے ہزاروں بچوں کی کفالت کرکے انہیں اس اہل بناتے ہیں کہ وہ معاشرے کا کار آمد فرد بن سکیں ہماری جماعت نے قدرتی آفات، زلزلہ، سیلاب میں لوگوں کو مشکل صورتحال سے نکالنے اور ان کی مدد کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکیا ہے اور خدائی خدمت گار کے جذبے سے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں صحت کی فراہمی کیلئے کوئٹہ میں جدید نوعیت کا ہسپتال اور جعفر آباد میں 25 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گوادر میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کا مرکز قائم کرنے کیلئے 5 ایکڑ اراضی حاصل کرلی ہے اور بیلہ میں یتیم بچوں کی پرورش کے لئے آغوش سینٹر قائم کررہا ہے یہ تمام منصوبے جماعت نے اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے شروع کر رکھے ہیں جس سے لوگ مستفید ہورہے ہیں جماعت کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے الخدمت بنو قابل منصوبے کے تحت ملک بھر کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مفت کورس کرانے اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ان کی تقدیر بدلنے کیلئے تحریک کا آغاز کیا ہے جس کس مقصد صوبے کے نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آئی ٹی کی جدید تعلیم سے روشناس کرانا ہے جس میں 14 سے 35 سالہ نوجوانوں کوتربیت دینا ہے تاکہ ہم صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے 61650 طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں جنہیں پاکستان کے 20 شہروں میں ہمارے 435 اساتذہ تربیت فراہم کررہے ہیں اور 23 ہزارطلباء اس لیب سے کورسز مکمل کررہے ہیں اور 2 سال کے دوران 52 ملین روپے نوجوانوں کی بہتری اور روزگار کی فراہمی پر خرچ کئے ہیں پہلے مرحلے میں بلوچستان کے پانچ شہروں میں الخدمت بنو قابل منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے کوئٹہ میں ماہ اگست، جعفر آباد ماہ ستمبر اور گوادر میں ماہ نومبر میں مرکزی امیر اس کا افتتاح کریں گے اس منصوبے کے تحت ہم 25 ہزار طلباء کی رجسٹریشن کرانے کا ہدف مقرر کرچکے ہیں اور 5,5 ہزار طلباء کو آئی ٹی کی جدید علوم سے روشناس کرانے کا عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد نوجوانوں کو با صلاحیت بناکر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے اور ان میں نکھار پیدا کرنا ہے کیونکہ ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لانے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن ہوگی اور 28 کورسز کروائے جائیں گے یہ کورسز 3 سے 6 ماہ کی مدت پر محیط ہوں گی اور ہفتے میں 2 گھنٹے پر مشتمل 2 کلاسز ہوں گی جس میں بچوں اور بچیوں کیلئے الگ الگ انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹ مشکلات ضرور ہیں لیکن ہماری ہوگی کہ ہم بہتر سہولیات فراہم کریں۔ کوئٹہ میں ایک سینٹر قائم کریں گے جس میں 1 ہزار طلباء کو پڑھایا جائے گا اور طلباء کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔