آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر بھر سے کلین سویپ کرے گی،شرافت علی خلجی

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا شور شرابہ بتا رہا ہے کہ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر بھر سے کلین سویپ کرے گی اور صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر وزیراعظم آزادکشمیر بنیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کر دیں اب وقت بہت کم ہے ہمارا مقابلہ ہر اس سیاسی جماعت سے ہے جو میدان کے اندر موجود ہے مجھے اللہ رب العزت کی ذات پر کامل یقین ہے مسلم لیگ ن عوامی عدالت میں سرخرو ہو گی۔

انھوں نے قائد پاکستان وصدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادکشمیر کے ہر حلقے کے اندر الیکشن کمپین میں جلسہ عام سے خطاب کریں آزادکشمیر کی عوام اپنے قائدین کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایک بار پھر ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کے حکومت بننے کے ساتھ ساتھ تعمیر وترقی،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار میسر ہو گا مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ حکومت میں آ کر تعمیر وترقی کا جال بچھایا اور ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کیا۔