ج*چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی کی خدمات پنجاب سے وفاق کے سپرد

gوسیم اختر کو چیف ٹریفک آفیسر مری تعینات کر دیا گیا o آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

ھ*مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی کی خدمات پنجاب سے وفاق کے سپرد،وزیر اعظم پاکستان کے ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر تعینات کر دیے گیے،وسیم اختر کو چیف ٹریفک آفیسر مری تعینات کر دیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،جاری نوٹیفکیشن میں چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث ہاشمی کو وزیر اعظم پاکستان کا ایڈیشنل سیکورٹی آفیسر کی ذمہداری سونپ دی گئی،مغیث احمد ہاشمی کی مری تعیناتی کے دوران کارکردگی قابل تحسین رہی۔

(جاری ہے)

ان کی تعیناتی کے دوران گرمائی و سرمائی سیزن میں مری آنیوالے سیاحوں کو کہیں بھی روک کر واپس نہیں کیا گیا،مری میں پارکنگ کی شدید کمی کے باوجود ان کے زیر سایہ ٹریفک پولیس مری ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں کامیاب رہی،مغیث احمد ہاشمی کے پاس ایس پی انوسٹیگیشن کا اضافی چارج بھی تھا،مغیث احمد ہاشمی بطور چیف ٹریفک آفیسر ضلع مری مقامی نوجوانوں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں ٹریفک پولیس میں بھرتی ہونیکے موقع دے گیے ہیں۔۔