
بھکاری مافیا ملکی امیج تباہ کر رہا ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کر دیے
محمد علی
جمعرات 10 جولائی 2025
00:13

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ مافیا ملکی معیشت کے لیے خطرہ ہے اور اس کے خلاف واضح اور نظر آنے والا ایکشن ضروری ہے۔ محسن نقوی نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ گروہوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مافیا نہ صرف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے بلکہ پاکستان کے عالمی امیج کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے پیشہ ور بھکاریوں کی فوری گرفتاری اور مفرور ایجنٹس کی بین الصوبائی تعاون سے تلاش پر زور دیا گیا۔ جعلی ادویات کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یہ مکروہ دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کی اصل جگہ جیل ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اس خطرناک کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ مزید برآں، محسن نقوی نے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی۔ نان کسٹم مصنوعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی مؤثر کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ساوتھ مجاہد اکبر خان، ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نعمان صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر کراچی زون نے وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کی کارکردگی، جاری کارروائیوں اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔مزید اہم خبریں
-
برازیل: سابق صدر کو بغاوت کی کوشش پر 27 سال قید کی سزا
-
جنوبی پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتیاں الٹنے کے مزید واقعات، اموات کی تعداد 30 ہوگئی
-
پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو لپیٹا تھا، مولانا فضل الرحمٰن
-
افغانستان: یو این کی خواتین امدادی کارکنوں پر بھی طالبان نے لگائیں پابندیاں
-
میانمار خانہ جنگی: لوگ مسلسل موت کے ڈر میں جینے پر مجبور، فلیپو گرینڈی
-
یو این سلامتی کونسل کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
غزہ: غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ
-
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیواوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ
-
صرف 1 ماہ میں بھارت سے کروڑوں روپے کی امپورٹس
-
نیتن یاہو اور حواریوں کو واضح کردوں کہ اگر پاکستان کی طرف آئے تو لگ پتا جائے گا
-
امریکا کی اول آخر ترجیح اسرائیل ہی ہے، مسلم امہ کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.