مرکزی مسلم لیگ کے تحت دار الافتاء اور دعوت و اصلاح کے مراکز کا قیام معاشرے کے ہر فرد کیلئے کافی ہے ، مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی

جمعرات 10 جولائی 2025 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) اہل حدیث دینی جامعات کے رئیس الجامعات اور مدیران نے کراچی بھر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت دارالافتاء اور دعوت و اصلاح کے مراکز کا قیام پاکستان کے ہر شہری اور خصوصاً کراچی کے فرزندان توحید کیلئے کافی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے جماعت کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمٰن عابد اور دیگر پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان بھر کے تمام مسالک کے دینی جامعات میں دار الافتاء اور دعوت و اصلاح کے مراکز قائم ہیں لیکن پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے کراچی کے بیشتر علاقوں میں دارالافتاء کا قیام عمل میں لا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم پاکستانی معاشرے میں اور خصوصاً کراچی کے نفوس قدسیہ کیلئے دینی ، دنیاوی اور سماجی وہ کام کرینگے جس سے پاکستان کا ہر شہری استفادہ حاصل کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی با شعور عوام اب انٹر نیٹ اور گوگل کے مفتی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دینی جامعات اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے دارالافتاء کے دفاتر میں آ کر قرآن و حدیث اور شریعت مطہرہ کے عین مطابق اپنے مسائل حل کروانے کی کوشش کریں گے اس موقع پر مدارس دینیہ کے مرکزی میڈیا ترجمان عابد راجپوت نے بتایا کہ جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر پروفیسر حافظ محمد سلفی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال کرچی کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری ، ادارے کے ایڈمنسٹریٹر ندیم احمد، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ اور جامعہ کراچی کے سینئیر پروفیسر فیض الابرار ، جامعة الااحسان کے مدیر شیخ احسن سلفی، قرآنک اسلامک سینٹر عثمان آباد کے رئیس الجامعہ مفتی حافظ صہیب شاہد دہلوی کے علاوہ دعو ت و اصلاح کی تحریک کی متحرک شخصیت الشیخ ثقلین اسحاق ، شیخ عبدالعظیم، رانا عبدالرحمٰن مدیر مدرسہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ و دیگر نے مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کے شہری دینی جامعات اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے دارا الافتاء میں آ کر وہاں موجود مفتیان دین سے اپنے مسائل کے بارے میں شعور و آگہی حاصل کریں گے۔