یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 10 جولائی 2025 22:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی سربراہی احتجاجی سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز ملازمین کی بڑی تعداد نے زونل آفس سکھر میں احتجاج جاری رکھا، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کے دوران مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو نے کہا کہ سی بی اے یونین ورکرز کے حقوق کے حاصلات تک جنگ جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ منیجمینٹ اور سی بی اے تمام ورکرز کے لئے رضاکارانہ پرگرام وی ایس ایس کی منظوری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں جس کے لئے ایک مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں تمام ورکرز کے لئے رضاکارانہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں ڈیلی ویجز، کانٹریکٹ اور ریگولر ملازمین کے علاوہ ادارے کے فوت ہونے والے ملازمین کی بیوہ اور بچوں کے لئے یقمشت پنشن کی ادائیگی سمیت دیگر پیش آنے والے مسائل کو سامنے رکھ کر وی ایس ایس پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کی انشاء اللہ ایچ آر کمیٹی سے منظوری انقریب لی جائے گی ورکرز اتفاق اور اتحاد میں رہیں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کی ٹیم اسلام آباد میں مسلسل منیجمینٹ سے بات چیت کر رہی ہے اور ورکر کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیں کہیں بھی نظر آیا کہ ہمارے حقوق سلب کرنے کی کوششں کی جارہی ہے تو ہم وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ ہم فوری طور احتجاجی دھرنے کا اعلان کر کے اسلام آباد ڈی چوک کہ سامنے دھرنا دے کر ورکرز کے حقوق لیں گے۔