
موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات
جمعرات 10 جولائی 2025 20:30
(جاری ہے)
عوام الناس احتیاط کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر ، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشر قی /جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور (سٹی 111، ایئرپورٹ 88)، گوجرانوالہ 76، قصور 75، چکوال 65، جہلم 62، حافظ آباد 59، نارووال 55، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 52، سٹی 44)، گجرات 46، اٹک، فیصل آباد 42، شیخوپورہ 42 اور جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، مری 23، سرگودھا 18، ڈیرہ غازی خان 16، منگلا 14، راولپنڈی (چکلالہ 23، کچہری 12، پیرودھائی 9)، جھنگ 11، اسلام آباد (بوکرا 9، گولڑہ 7، سٹی 4، سید پور 3، ایئرپورٹ ایک)، خانیوال 9، ساہیوال 7، لاڑکانہ 67، جیکب آباد 22، مٹھی ایک، سبی 24، بارکھان 4، مظفرآباد (ایئرپورٹ 22، سٹی 20)، راولاکوٹ، کوٹلی 12، گڑھی دوپٹہ ایک، پاراچنار 18، بالاکوٹ 15، چراٹ 13، پشاور (ایئرپورٹ 10، سٹی ایک) مالم جبہ 8، دیر (لوئر 4، اپر 3)، سیدو شریف 2، پٹن ایک اور بگروٹ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین 45، چلاس، رحیم یار خان، روہڑی 41، سکھر اور موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریکسیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی
-
کراچی میں متوقع شدید بارش کے پیش نظر انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
-
کراچی‘ اسکول سوئیپر کی 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
حافظ آباد ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
-
علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ
-
سرکاری ملازمین کے لیے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
-
نواب ثناء اللہ خان زہری کا حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
-
پولیس و جے ٹی ٹی کا مشترکہ آپریشن، دو شراب فروش گرفتار، 502 بوتلیں ولایتی شراب برآمد
-
فیصل آباد‘جائیداد کی خاطر ناخلف بیٹے نے گلا دبا کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا
-
لاہور ہائیکورٹ‘ سینیٹ الیکشن پولنگ روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
سینیٹراعجازچودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
-
پنجاب بھر میں 1146 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 1380 زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.