Live Updates

،وزیر اعلی بلوچستان کی وژنری قیادت میں صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ میں ایک انقلابی اور جدید نوعیت کی اصلاحات کا آغاز

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وژنری قیادت میں صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ میں ایک انقلابی اور جدید نوعیت کی اصلاحات کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مالیاتی تجزیے، تحقیق اور معاشی منصوبہ بندی کو مثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک علیحدہ اسپیشلسٹ وِنگ قائم کر دیا گیا ہے یہ خصوصی ونگ مالیاتی امور کے ماہرین پر مشتمل ہوگا جنہیں شفاف طریقے سے نجی شعبے سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے یہ ماہرین مالیاتی تحقیق، بجٹ تجزیے، ریونیو اینالیسز اور پالیسی سازی میں معاونت کے لیے اپنی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کریں گے تاکہ بلوچستان میں معاشی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے اس اقدام کے تحت محکمہ خزانہ میں موجود روایتی ڈھانچے میں موجود متعدد خالی اسامیوں کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو واپس کر دیا گیا ہے اور اب محکمہ خزانہ میں اسپیشلسٹ اور ٹیکنیکل ونگ علیحدہ جبکہ بیوروکریٹک ونگ علیحدہ کام کرے گا سیکرٹری خزانہ بلوچستان عمران زرکون نے بتایا ہے کہ یہ ماڈل پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس میں حکومتی شعبے میں کارکردگی کو نجی شعبے کی طرز پر بہتر بنانے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے ان کے مطابق اب مالیاتی پالیسی سازی اور وسائل کی تقسیم جدید تجزیاتی انداز سے ممکن ہوگی جس سے عوامی خدمات میں بہتری آئے گی اور ترقیاتی منصوبہ بندی زیادہ مثر انداز میں انجام پائے گی انہوں نے کہا کہ یہ قدم وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت محکموں میں نتائج پر مبنی اصلاحات لائی جا رہی ہیں تاکہ صوبے کے مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے یہ اقدام بلوچستان کے مالیاتی مستقبل میں ایک نیا باب ثابت ہوگا اور شفاف، موثر اور پائیدار گورننس کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات