
فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے،وزیراعظم شہباز شریف
جمعہ 11 جولائی 2025 13:45

(جاری ہے)
اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے تحت وزارت میں 134 تزویراتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا جس میں وزارت پالیسی، نگرانی اور مستقبل کی منصوبہ سازی جبکہ شعبے کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل۔آرم عملدرآمد، جدت اور منصوبہ بندی کررہا ہے۔اجلاس کو شعبے کے ماہرین کی پروفائلز اور رائج کردہ نظام کے تحت وزارت کی موجودہ ورکنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،پاکستان وسائل سے مالامال ہے، پاکستان کی نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں ،حکومت کی اولین ترجیحات میں فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا شامل ہے،وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری اور انکی ٹیم کی انتھک محنت تعریف کے قابل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی معاونت انتہائی ضروری ہے،وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت باقی وزارتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے،شعبے کے ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہترین افرادی قوت کی بھرتیوں، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات سے گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے،کمیٹی وزارت بجلی کی اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی وزارتوں و اداروں کی تنظیمِ نو کے حوالے سے قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دےگی۔\932مزید اہم خبریں
-
راوی و ستلج خطرناک حد کو چُھو گیا، ہیڈ سدھنائی بچانے کیلئے مائی صفوراں بند میں شگاف‘ درجنوں دیہات کو خطرہ
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.