
عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہوتے ہیں تو بڑا اثر آئے گا.فوادچوہدری،محمدزبیر
برصغیر میں خاندانوں کا اثر بہت ہوتا ہے اور اگر عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہوتے ہیں تو بڑا مجمع بھی اکھٹا ہوگا. سابق وفاقی وزیر اور سابق گورنر سندھ کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 جولائی 2025
14:46

(جاری ہے)
انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وہ دم خم نہیں جو تحریک کو دوبارہ فعال کر سکے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں، ہم پہاڑوں پر چڑھنے کے بجائے سیاسی میدان میں بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں. سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بات کرنا بالکل بے کار ہے ان کی پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی نہیں اپناتی، یہ سب سے بڑی ناکامی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے سامنے آئیں گے تو یقینی طور پر سیاسی منظرنامے میں بہت فرق آئے گا. محمد زبیر نے کہا کہ جب کوئی اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کرتا ہے تو حکومت پنجاب پورا صوبہ بند کر دیتی ہے اور اس دوران پی ٹی آئی کی قیادت میدان میں موجود ہی نہیں ہوتی یہ پہلا اعلان ہی اسلام آباد آنے کا کرتے ہیں جس سے پکڑ دکھڑ شروع ہو جاتی ہے ان کے لیڈران اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تحریک چلا رہے تھے بات چیت نہیں ہو سکتی تو اب احتجاج کے سوا کیا آپشن رہ جاتا ہے، پچھلے احتجاجوں میں حکمت عملی اچھی نہیں تھی، بیٹوں کے آنے سے فرق پڑے گا ایئر پورٹ سے اترتے ہی عمران خان کے بچوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے حکومت ہر انتہا تک جائے گی.

مزید اہم خبریں
-
لاہور میں لگاتار موسلادھار بارش کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.