ٹرمپ نے بھارت پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، امریکی صدر کابرکس ممالک پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان

بھارت بھی برکس کا رکن ہے وہ بھی ٹیرف کے دائرے میں آئے گا اسے بھی کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دی جائے گی، برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا، امریکی صدر

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 16:25

ٹرمپ نے بھارت پر بھی 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، امریکی صدر کابرکس ممالک ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)ٹرمپ نے بھارت پر بھی 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، امریکی صدر کابرکس ممالک پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا، بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکہ کیساتھ تجارت کرنے پربھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا اور کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی برکس کا رکن ہے وہ بھی 10 فیصد ٹیرف کے دائرے میں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک (برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) کے بارے میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بھی چونکہ برکس کا حصہ ہے اس لئے وہ بھی نئی ٹیرف پالیسی کے دائرے میں شامل ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے بھارت پہلے ہی اندرونی اقتصادی بحران اورزرمبادلہ کے دباؤ سے دوچار ہے، اب اس نئی امریکی پالیسی نے بھارتی معیشت کو مزید جھنجھوڑ دیا ہے۔ اس اقدام سے بھارت کی برآمدات متاثر ہوں گی جبکہ امریکی منڈی میں بھارتی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ جو ممالک برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

کسی ملک کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ امریکی صدر نے دھمکی دی کہ جو ملک بھی برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں پر چلے گا اس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا تھاکہ جو بھی ملک برکس کی امریکی مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس پالیسی سے کسی کو رعایت نہیں ملے گی اس معاملے کی طرف توجہ دینے کا شکریہ۔امریکی صدر نے مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آج مختلف ممالک کو ٹیرف سے متعلق خطوط ارسال کردئیے جائیں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ امریکہ آج سے مختلف ممالک کو خطوط بھیجنا شروع کرے گا جن میں ہر ملک کیلئے مخصوص ٹیرف کی شرح اور تجارتی معاہدوں کی تفصیلات درج ہوں گی۔