غربت،چائلڈ لیبر،صحت،تعلیم کی عدم دستیابی اورغذائی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے‘مریم نواز شریف

آبادی کی بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ،خدشہ ہے چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات کوپورا کرنے سے قاصر ہونگے

جمعہ 11 جولائی 2025 17:56

غربت،چائلڈ لیبر،صحت،تعلیم کی عدم دستیابی اورغذائی قلت کی بنیادی وجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے،آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاپولیشن کے عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ غربت،چائلڈ لیبر،صحت،تعلیم کی عدم دستیابی اور غذائی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے۔

خدشہ ہے کہ چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات کوپورا کرنے سے قاصر ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کرکے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے۔ صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔