
وزارتِ ہاؤسنگ و تعمیرات اور فیکٹ ایگزیبیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ’’بلڈ پاکستان ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2025‘‘کے انعقاد کے لیے شراکت داری معاہدہ
ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02
(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبارکباد دی اور ایم او یو کو پاکستان کے ہاؤسنگ، انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبے کے استحکام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے اسے ایک بروقت اقدام قرار دیا جو قومی و بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے لیے قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام حکومت کے ترقیاتی وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد کم لاگت ہاؤسنگ کو فروغ دینا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی سہولت، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ، سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز پر کام کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ایسے پلیٹ فارمز کی مکمل حمایت کرتی ہے جو جدت کی حوصلہ افزائی، باہمی تعاون کو فروغ اور پائیدار شہری ترقی کو ممکن بنائیں۔ نمائش کا مقصد پاکستان کے ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں معاشی ترقی، صنعتی ترقی اور پائیدار طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔نمائش چار مراحل میں منعقد کی جائے گی جن کا آغاز 2025 سے ہو گا۔ پہلی نمائش اور کانفرنس کا انعقاد اکتوبر 2025 میں لاہور ایکسپو سینٹر میں متوقع ہے۔ ان ایونٹس کا مرکزی موضوع انفراسٹرکچر، ہاؤسنگ، شہری بحالی اور صنعتی ترقی ہو گا جبکہ مختلف تجارتی اداروں، چیمبرز آف کامرس اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ شرکت اور رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔نمائش میں سرکاری منصوبوں، نجی کمپنیوں اور بین الاقوامی نمائش کنندگان کے لیے پویلینز مختص کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی جدت، مہارت، جدید تکنیک اور تعمیراتی مواد کو پیش کر سکیں۔اس موقع پر سلیم خان تنولی نے نمائش کے اغراض و مقاصد اور اہم نکات پر روشنی ڈالی اور اس کے متوقع فوائد کو اجاگر کیا جو پاکستان کی انفراسٹرکچر میں ترقی، ہاؤسنگ پائیداری اور صنعتی بہتری کے لیے انتہائی اہم قرار دیے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
-
بی آئی ایس پی فنڈز سے غیرمستحق سرکاری ملازمین کو رقوم دینے کا انکشاف
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
-
ْمولانا فضل الرحمان کا جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس
-
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.