سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی شاہ نوازاز بھٹو کی چالیسویں برسی 18 جولائی کو منائی جائے گی

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:10

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی شاہ نوازاز بھٹو کی چالیسویں برسی 18 جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحوم کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا شاہ نواز بھٹو 27 سال کی عمر میں ستمبر 1977 کو اپنے والد کی گرفتاری کے بعد لندن چلے گئے تھے وہ 18 جولائی 1985 میں فرانس کے شہر نائس میں پراسرار انداز میں مردہ پائے گئے جس پر بھٹو خاندان کا یقین تھا کہ انہیں کسی نے زہر دے دیا ہے تاہم شاہنواز بھٹو کے قتل کیلئے کسی پر مقدمہ نہیں چلایا گیا۔

(جاری ہے)

21 اگست 1985 کو محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے بھائی کی میت لے کر پاکستان آئیں جہاں نمازجنازہ کے بعد شاہ نواز بھٹو کو ان کے والد کے پہلو میں دفن کردیا گیا۔