غریبوں کے صبر کا امتحان جواب دے چکا ہے بجلی کے بلوں سے 201 یونٹ والا غریب کش سسٹم فوری ختم کیا جائے سدرہ سعید بندیشہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:59

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈراین اے 100سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ غریبوں کے صبر کا امتحان جواب دے چکا ہے بجلی کے بلوں سے 201 یونٹ والا غریب کش سسٹم فوری ختم کیا جائے تنگ دست عوام سے دووقت کی روٹی کھانے کا بھی حق چھین لیا گیا ہے بے لگام مہنگائی سے عام آدمی پہلے ہی پر یشان تھا اب عام شہری شدید گرمی او ر حبس میں اپنے بچوں کو پنکھے کی ہوا دینے سے بھی قاصر ہو چکا ہے ناجانے کیوں ہماری معزز اعلی عدلیہ عوام کے ساتھ ہونے والی معاشی ناانصافی کا نوٹس نہیں لے رہی سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ ارباب اختیار اور ملک کے تمام سیاستدان غریبوں پررحم کھائے بیورو کریسی کی عیاشیوں کو نکیل ڈالے پاکستان پیپلزپارٹی بار بار بجلی قیمت میں اضافہ کی مذمت کرتی ہے غریب صارفین گھریلو اشیاء فروخت کر کے بلوں کی ادائیگی پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ٹکٹ ہولڈر سدرہ سعید بندیشہ نے اپنے حلقہ انتخاب کی عوام اور پارٹی جیالوں سے ملاقات کے دوران حکومتی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کیا سدرہ سعید بندیشہ نے کہا حکمران اپنے اخراجات میں کمی لائیں اور عوام کو ریلیف دیں آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب وزراء‘ مشیروں‘ بیورو کریٹس کی تنخواہوں‘ مراعات میں کمی اور فضول منصوبوں کیلئے فنڈز استعمال نہ کئے جائیں‘ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کی شاہانہ زندگی ایک طرف مگر دوسری طرف غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے اعلی عدلیہ پاور کمپنیوں کی لوٹ مار اور حکومتی نااہلی کے خلاف کب سوموٹو ایکشن لے گی تنگ دست سفید پوش گھرانوں میں بجلی کے بلوں کی وجہ سے فاقوں کا راج قائم ہوچکا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اور نہ ہی وفاقی حکومت کو عوام کی غربت کا احساس ہے غریب طبقہ کا گھریلوبجٹ پوری طرح متاثر ہوا ہے‘ جبکہ عام غریب آدمی اور کسان کاشتکار بھی متاثر ہوا ہے‘ انہوں نے کہا کہ بار بار بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معیشت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے اور مہنگائی‘ بے روزگاری میں قدرے اضافہ ہوا ہے