
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ہے، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمیٰ بخاری
انسانی حقوق کے چیمپئنز ہر مظلوم کی آواز بلند کرتے ہیں مگر پنجابیوں کے قتل پر سب کی آنکھیں بند ہیں
ہفتہ 12 جولائی 2025 20:30
(جاری ہے)
ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھے، یہ ناقابل برداشت اور انتہائی تکلیف دہ منظر ہے۔انہو ں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کا قلع قمع ناگزیر ہو چکا ہے،انسانی حقوق کے چیمپئنز ہر مظلوم کی آواز بلند کرتے ہیں لیکن پنجابیوں کے قتل پر سب کی آنکھیں بند ہیں۔
جب بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے تو انسانی حقوق کے نام نہاد چمپئن خاموش ہو جاتے ہیں جبکہ اتنے بڑے سانحے پر بھی کچھ حلقے یکجہتی کے بجائے الزام تراشی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ظلم پر ہم سب آواز بلند کرتے ہیں، بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو صرف فساد کی چمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ان کی پرانی عادت ہے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، الزام تراشی اور افواہوں سے حکومت نہیں چلتی۔پنجاب نے نہ پہلے ان کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیا اور نہ اب دے گا، پی ٹی آئی کی تحریک کے لیے کے پی حکومت سے فنڈز نکلوانے کی خبریں ہیں،سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک مہاتما نے والدہ کے نام پر تو ہسپتال بنوایا مگر نہ کوئی اور ہسپتال بنایا اور نہ ہی کسی موجودہ ہسپتال کو بہتر کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ ’’صحت مریم نواز کا پہلا اور بنیادی فوکس ہے۔ نواز شریف کارڈیک ہسپتال سرگودھا، کینسر ہسپتال اور فیلڈ ہسپتال جیسے منصوبے حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں بھی اب فری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں کیا جانے والا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ترجیحی ایجنڈا صحت ہے اور وزیراعلی مریم نواز شعبہ صحت کی بہتری کے لیے دن رات محنت کر رہی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ادویات مریضوں کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے نجی ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت بدستور موجود ہے،ہیلتھ کارڈ پر کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو رد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی تاکہ عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ اب بھی نجی ہسپتالوں میں جاری ہے اور 93 لاکھ افراد فیلڈ ہسپتالوں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ لاہوریوں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ کے لیے بڑا لیڈی ولنگٹن ہسپتال بین الاقوامی معیار کے مطابق ازسرِنو تعمیر کیا جا رہا ہے۔بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ہر گلی محلے میں سیوریج ڈالنا ممکن نہیں، لیکن انتظامیہ پوری طرح متحرک رہی۔ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی ایچ اے حکومت پنجاب کے ماتحت نہیں، وہاں کا مسئلہ الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف احتجاج کی سیاست جانتی ہے،ہم ایم پی ایز کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب پہلے بھی نہیں دیا، اب بھی نہیں دیں گے۔وزیر اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار 50 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ ہر فرد کو اپنی چھت میسر آئے۔عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کو نشانہ بنانے والے عناصر دراصل ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ ریاست کو چاہیے کہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے، ورنہ امن و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.