د*وکلاء کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، آصف علی زرداری

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:15

ڑ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ وکلاء کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںا س کے لئے جامعہ منصوبہ بندی کے ذریعے اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے ان سے ملاقات کی۔

اس دوران صدر مملکت کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر بلوچستان کے وکلا کو درپیش مسائل سے منیر احمد خان کاکڑ نے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے وکلا کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد فیڈرل اور صوبائی سطح پر وکلا کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی میٹینگ بلائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اہمیت کا حامل صوبہ ہے پہلے بھی صوبے کی ترقی اور صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا تھا آئندہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی ترقی و ترویج کیلئے اپنا مثالی کردار ادا کریگی۔

ملاقات میں بی بی رخسانہ بنگش پولٹیکل سیکرٹری صدر مملکت صدر آصف علی زرداری بھی موجود تھی۔