Live Updates

اپوزیشن جماعتیں احتجاج کے بجائے جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی ترقی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں،رانا احسان افضل خان

ہفتہ 12 جولائی 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہےکہ احتجاج کسی بھی جماعت کا جمہوری حق ہےتاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کردار صرف احتجاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کی نشاندہی بھی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمانی کمیٹیوں میں شرکت کرے، قانون سازی اور بجٹ کے عمل میں کردار ادا کرے لیکن اپوزیشن اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرایا ،ایسا رویہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی ممکنہ معطلی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،انہوں نےکہا کہ اپوزیشن جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات