اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ،حماس

اسرائیلی وزریراعظم غزہ میں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقراررکھنے پر بضد ہیں،عہدیدار

اتوار 13 جولائی 2025 11:20

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)حماس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس عہدیدار نے اس کا الزام اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر لگایا ہے کہ وہ ہر بار نئی شرائط شامل کرتے ہیں اور سب سے حالیہ شرط غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کے نئے نقشے ہیں۔

حماس کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ دوبارہ تعیناتی کے بارے میں اسرائیل کا موقف مذاکرات میں حقیقی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر اصرار نہیں کر رہی ہے۔ یہ زیادہ تر تنازع میں ایک اہم مطالبہ رہا ہے۔ عہدیدار نے واضح کیا کہ ہم 19 جنوری 2025 کے نقشوں پر مبنی جزوی انخلا کے پابند ہیں جس میں معمولی ترامیم کی گئی ہیں۔