Live Updates

پی ٹی آئی کی پرامن احتجاجی تحریک میں لاکھوں عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے‘ رانا جاوید عمر

عمران خان ذاتی جنگ نہیں پاکستان کے عوام ،آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں

اتوار 13 جولائی 2025 11:35

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک گیر پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے، لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے،عمران خان ان جعلی حکمرانوں اور اشرافیہ کے لیے خوف کی علامت ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک دراصل آئین و قانون کی بالادستی اور قوم کی بقا کی تحریک ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان جیل میں قید ضرور ہیں مگر وہ ذاتی جنگ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان 1996سے قوم کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور آج بھی ان کے نظریے پر پوری قوم متحد ہے۔رانا جاوید عمر نے کہا کہ فارم 47کے جعلی حکمران صرف اپنی بقاء کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو چکے ہیں اور وہ نہ صرف آئین اور قانون کی بالادستی کو روند رہے ہیں بلکہ اداروں کو بھی کمزور کر رہے ہیں۔جیل میں بیٹھے عمران خان آج بھی ان جعلی حکمرانوں اور اشرافیہ کے لیے خوف کی علامت ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قانون میں تبدیلیوں کے باوجود وہ عمران خان سے خائف ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات